برطانیہ پر ہندوستان کا اثر ، نئی تصویری نمائش

لندن ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈا ٹ کام) بڑی نئی آوٹ ڈور تصویری نمائش برطانیہ میں ہندوستانیوں کی موجودگی کی طویل تاریخ اور ہندوستانیوں کے برطانوی زندگی پر اثرات کی جھلکیاں پیش کرنے والی تصویروں پر مشتمل ایک گشتی نمائش منعقد کی جائے گی۔ اس گشتی نمائش کے ذریعہ ہمیں ہندوستان کے برطانیہ کے اندر کردار کے بارے میں علم ہوگا۔ برطانیہ کی ہندوستان میں حکومت کی اور یہاں کے عوام پر انگریزوں کے رسوم و رواج کے اثرات کی بھی ایک طویل تاریخ ہے۔ پروفیسر سشیل ناستا نے جو برطانیہ اوپن یونیورسٹی سے تعلق رکھتی ہے، اس پراجکٹ کی ڈائرکٹر ہیں جس کا اہتمام لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے کیا ہے۔

برازیل کے اٹارنی جنرل کی خوداحستابی
ساوپاولو ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈا ٹ کام) برازیل کے اعلیٰ سطحی وکیل استغاثہ نے آج کہا کہ وہ اپنی امکانی غلطیوں کی خوداحتسابی کریں گے جبکہ وہ اپنے عہدہ پر تھے اور ملک کی سپریم کورٹ میں تعینات تھے۔ اٹارنی جنرل راڈریگو جینٹ نے کہا کہ انہوں نے دو ایگزیکیٹیوز کی باہمی گفتگو ریکارڈ کی تھی، جس کی بناء پر ایک سودے کا ثبوت حاصل ہوا تھا جس میں بڑے پیمانے پر کرپشن کیا گیا تھا۔ وکیل استغاثہ نے ان سودوں میں ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔ اس نے سپریم فیڈرل ٹریبونل کے اجلاس پر کہا کہ ایگزیکیٹیوز کی بات چیت کی یہ ریکارڈنگ ان کے علم کے بغیر کی گئی تھی۔ اس لئے وہ اسے جرم تصور کرتی ہیں اور اس سلسلہ میں خوداحتسابی کرنا چاہتی ہیں کیونکہ ان کے خیال میں یہ اپنے عہدہ کا استحصال تھا۔