برطانیہ پر حملے کرنے شام کا منصوبہ : وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون

لندن۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے آج خبردار کیا کہ عراق میں جنگجو گروپ کی پیش قدمی کے ساتھ ہی شام میں بھی یہ منصوبے بنائے جارہے ہیں کہ برطانیہ پر حملہ کیا جائے۔ کیمرون نے دارالعوام میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں اِن جیسے افراد سے متفق نہیں ہوں جو ہمارے بارے میں اچھا خیال نہیں رکھتے۔ اگر یہ لوگ مشرق وسطیٰ میں انتہا پسندانہ اسلامی حکومت لانا چاہتے ہیں تو ہمارا کچھ بگاڑ نہیں سکتے۔ عراق کے علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے برطانیہ پر بھی حملے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت سے قبل کہا کہ عراق میں جنگجوؤں کی سرگرمیاں دراصل جہادیوں کی منظم کوشش ہے۔ شام میں بھی یہی گروپ کام کررہے ہیں اور یہ لوگ برطانیہ کی سلامتی کیلئے بھی سنگین خطرہ بن رہے ہیں۔