برطانیہ میں 30 فیصد خواتین گھریلو تشدد کا شکار

لندن۔ 19ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کی 30 فیصد خواتین گھریلو تشدد کا شکار ہیں۔ پول کے مطابق ایک تہائی متاثرہ خواتین تشدد کے ان واقعات سے دوستوں یا خاندان کو بے خبر رکھتی ہیں۔ قومی خواتین کی چیرٹی ریفیوج کا کہنا ہے کہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اب خواتین کی پہلے سے زیادہ تعداد ظالمانہ سلوک سے آگاہی دے رہی ہے۔ تاہم پول میں یہ حقیقت بھی سامنے آئی کہ 35 فیصد خواتین نے گھریلو تشدد کا شکار ہوجانے کی صورت میں کسی کو اطلاع نہ دینے کی رائے دی۔