برطانیہ میں 16 سالہ لڑکی اور 14 سالہ لڑکادہشت گرد ی کے الزامات پر گرفتار

لندن ۔ /5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں انسداد دہشت گردی پولیس نے ایک 16 سالہ لڑکی اور 14 سالہ لڑکے کو دہشت گرد سرگرمیوں میں مصروف رہنے کے شبہ پر گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مانچسٹر میں واقع اس لڑکی کے گھر پر دھاوا کرکے اسے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ لڑکے کو بلیک برن شہر میں گرفتار کیا گیا۔ دہشت گرد سرگرمیوں کے سلسلے میں ان سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی اور /28 مئی تک دونوں کی ضمانت منظور کی گئی ہے ۔