لندن، 21جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے ایوان بالا نے یوروپی یونین (ای یو) سے الگ ہونے سے متعلق بل کو منظور کرلیا جس کے ساتھ ہی اس بل پر مہینوں سے ہو رہی پارلیمانی بحث پر بھی روک لگ گئی ہے ۔اس بل کے قانون بننے پر برطانیہ کی یوروپی یونین کی رکنیت باضابطہ طور پر ختم ہو جائے گی۔برطانیہ کے ایوان بالا -ہاؤس آف لارڈز نے حکومت کے پیش کئے گئے اس بل کو ووٹنگ کے بغیر ہی اپنی منظوری دے دی۔