لندن ۔ 26 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ممتاز ماہر امراض قلب کو برطانیہ کے برمنگھم پیالس میں اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔ صحت عامہ کیلئے ان کی غیر معمولی خدمات پر یہ اعزاز دیا گیا ۔ پبلک ہیلت فاؤنڈیشن آف انڈیا کے صدر کے سرینواس ریڈی کو پرنسس رائل آف بریٹن ، پرنسس اینے کی جانب سے یہ اعزاز دیا گیا جو یونیورسٹی کی چانسلر بھی ہیں۔