برطانیہ میں ہندوستانی نژاد پریتی پاٹل کو کابینی قلمدان

لندن ۔ 11 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ہندوستانی نژاد رکن پارلیمنٹ پریتی پاٹل کو نیا وزیر روزگار مقرر کیا ہے۔ کابینہ میں سینئر ترین قلمدانوں کی توثیق کی جاچکی ہے۔ پریتی پاٹل 7 مئی کو ہوئے عام انتخابات میں ویٹھام سے بھاری اکثریت سے ساتھ دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔ وہ کابینہ میں اسٹھر میکوے کی جگہ لیں گی جنہیں شکست ہوئی۔