لندن۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں ایک ہندوستانی نژاد خاندان جو چار افراد پر مشتمل ہے، اس وقت خوش نصیب ثابت ہوئے جب ان کے مکان کو نشانہ بناتے ہوئے بلااشتعال آتشزنی کی گئی تاہم وہ اس حملے میں بال بال بچ گئے۔ پولیس نے اس واقعہ کو نفرت انگیز جرم سے تعبیر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق میور کار لیکر جسے لوگ میک کارلیکر کہہ کر پکارتے ہے، اس کی اہلیہ ریتو اور دو نوجوانون بچے ہفتہ کی شب کو اپنے مکان میں محو خواب تھے کہ نصف شب کو ان کا دروازہ روز زور سے دستک دیتے ہوئے ان کے پڑوسیوں نے انہیں جگایا کیونکہ کارلیکر کے مکان کے باہر زبردست آگ لگی ہوئی تھی اور انہوں نے فائر بریگیڈ کو بھی اطلاع دے دی تھی۔ ان کا مکان لندن کے بورک ووڈ پالک علاقہ کے اور پنگٹن میں واقع ہے۔ میٹرو پولیٹن پولیس اس واقعہ کی نفرت انگیز جرم کے تحت تحقیقات کررہی ہے۔