برطانیہ میں ہندوجہ برادران مالدار ترین ایشیائی

لندن ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے ہندوجا برادران 2014 ء میں برطانیہ کے مالدار ترین ایشیائی قرار دیئے گئے جن کی دولت کا تخمینہ 13.5 بلین پاؤنڈس لگایا گیا ہے جو گزشتہ سال کے تخمینہ سے ایک بلین پاؤنڈس زائد ہے ۔ گزشتہ شب ویسٹ منسٹر بریج کے پارک پلازہ میں ایشین بزنس ایوارڈ 2014 ء کی ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جہاں ہندوجا گروپ نے ایشین بزنس گروپ آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔