برطانیہ میں کیمرون مخالف احتجاج‘ 17گرفتار

لندن۔10مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 17افراد کو احتجاجیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد گرفتار کرلیا گیا ۔ قدامت پسند پارٹی کے خلاف ڈاننگ اسٹریٹ کے قریب احتجاج کیا گیا ۔ ایک دن قبل وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون دوبارہ منتخب ہوئے تھے ۔ اسکاٹ لینڈ کے پولیس عہدیدار انسداد فسادات لباس میں ملبوس تھے ۔ ان کی احتجاجیوں سے جھرپ ہوگئی ‘ احتجاجیوں نے پولیس پر دھوئیں کے بم ‘ بسکٹ ‘ پیالی اور کاغذ کے ہوائی جہاز پھینکے اور کہا کہ قدامت پسندوں کو باہر نکالو ‘ عوام کو اقتدار عطا کرو‘ گرفتاریاں نظم نسق عامہ قانون 1986ء کے تحت کی گئی ہیں ۔ ڈیوڈ کیمرون کے دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پُرتشدد انتشار پیداہوگیا ہے اور پولیس پر حملوں کے واقعات پیش آئے ۔چار پولیس عہدیدار اور ایک رکن عملہ زخمی ہوگئے ۔ پولیس کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ حکومت مخالف مظاہرین کی تعداد سینکڑوں تھیں ‘ اُن میں سے بعض پلے کارڈس اٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر تھا ’’میں مزاحمت کا عہد کرتا ہوں ‘‘ ۔