لندن ۔20جون (سیاست ڈاٹ کام ) لاکھوں افراد نے آج کفایت شعاری کے خلاف پورے برطانیہ میں احتجاجی جلوسوں میںحصہ لیا ۔ یہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی قدامت پسند حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد پہلا احتجاج تھا ۔ سب سے بڑا احتجاج لندن میں منعقد کیا گیا جہاں بینک آف انگلینڈ کے روبرو سے احتجاجیوں کے جلوس نے ایوان پارلیمنٹ تک پیدل جلوس نکالا ۔ مرکزی قائدین اور برطانیہ کی اہم شخصیات بشمول گلوکار شارلٹ چرچ بھی جلوس میںشامل تھے۔