برطانیہ میں کشمیر کانفر نس کی اجازت پر ہندوستان کا اعتراض

نئی دہلی ۔ /31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج حساس مسئلہ کشمیر کے موضوع پر برطانیہ میں کانفرنس کے انعقاد کی اجازت دینے پر وزارت خارجہ پاکستان کے ساتھ سخت احتجاج کیا ۔ اس کانفرنس سے وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی بھی خطاب کرنے والے ہیں ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان روش کمار نے انکشاف کیا کہ اس سلسلے میں مکتوب حکومت برطانیہ کو روانہ کیا جاچکا ہے ۔