برطانیہ میں کالے حجاب علحدہ کردینے مسلمانوں کو ہدایت

لندن ۔ 25جون ( سیاست ڈاٹ کام) ایک مسلم خاتون نے ایک شکایت درج کروائی ہے کہ اسے کالا حجاب علحدہ کردینے کی عہدیداروں کی جانب سے ہدایت دی گئی تھی کیونکہ عہدیداروں کے خیال میں کالا حجاب دہشت گرد استعمال کیا کرتے ہیں ۔ یہ خاتون جو سرپر کالا حجاب پہنے ہوئی تھی اور جس نے اپنا چہرہ کھلا رکھا تھا ‘ شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ان احکام کی تعمیل کرنے سے انکار کردیا ۔ فون پر اپنی شکایت درج کرواتے ہوئے اس نے اگلے دن اطلاع دی کہ اسے کالا حجاب علحدہ کردینے کیلئے عہدیداروں کی جانب سے مجبور کیا گیا تھا ۔ چند گھنٹوں بعد اس خاتون نے کہا کہ وہ صدمے کے اثرات سے سنبھلنے میں مصروف ہے ۔ اسے واپس جانے کی اجازت دے دی گئی تھی ‘ کیونکہ اس نے عہدیداروں کے احکام کی تعمیل کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ ٹریبونل کی دلیل یہ ہے کہ خاتون نے غیر ضروری طور پر ہنگامہ کھڑا کردیا تھا جس کی وجہ سے اُسے اس مقام سے واپس ہوجانے کی ہدایت دی گئی ۔ زلالرحمن ایک وکیل کے پاس ملازمت کرتی ہیں ‘ اس نے دعویٰ کیا کہ عدالت کا کالے حجاب کے استعمال کے خلاف فیصلہ مکمل طورپر غیرقانونی ہے ‘ جسے ٹریبونل کے جج نے قانونی قرار دے رکھا ہے ۔ اس نے کہاکہ حجاب کا استعمال اسلام کی بنیاد ی اقدار میں شامل ہی ۔ اس سلسلہ میں حجاب کی کوئی تخصیص ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔