برطانیہ میں چار شدت پسند گرفتار

لندن8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی انسدادِ دہشت گردی پولیس نے جہادی سرگرمی کے شبے میں چار نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے، جن کی عمریں 20 تا 30 سال ہیں۔ گرفتاری کے وقت مسلح پولیس نے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے کیونکہ پولیس کو شبہ تھا کہ فائرنگ کا تبادلہ ہوسکتا ہے۔ چاروں محروسین سے پوچھ گچھ کا عمل شروع کر دیا گیا۔ تفتیشی عمل میں برطانیہ کی اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس اور خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو شامل ہیں۔