لندن ۔ یکم ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے محکمہ موسمیات کے دفتر نے اپنے قیام کے 164 سال میں بالکل پہلی بار زبردست طوفان کی پیش قیاسی اور انتباہ جاری کیا ہے۔ دفتر سے پیش قیاسی کرنے والوں نے کہا کہ زبردست بارش ، ژالہ باری اور بجلیوں کے چمکنے (اور گرنے کے اندیشے) کا انتباہ جاری کیا کہ یہ جنوب مغربی انگلینڈ اور ویلس میں بوجہ خشک اور گرمی کی حدت کے چلنے کی وجہ سے جو برطانیہ کے زیادہ تر حصوں میں چل رہی ہے ۔ دفتر نے غیر ضروری ڈرائیونگ سے احتراز کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ مذکورہ انتباہی علاقوں میں ڈرائیونگ جان لیوا ہوسکتی ہے ۔ شدید گرم موسم اور سخت دھوپ نے ہزارں برطانوی شہریوں کو برطانیہ کے ساحلی قصبوں اور شہروں کی طرف توجہ مبذول کرنے پر مجبور کردیا ہے ۔ لندن کے نہروں اور ساحلوں کے کنارے موجود پبس کو انگلینڈ کے ورلڈ کپ میں زبردست کارکردگی کا جشن منانے کے لئے بھرے ہوئے ہیں ۔