برطانیہ میں مودی کا احتجاجی نعروں سے استقبال ممکن

لندن ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سلسلہ وار مظاہرے بشمول خاموش احتجاجی مظاہرہ تاکہ 8 سالہ لڑکی کی ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوا میں اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ کی مذمت کی جاسکے۔ پارلیمنٹ چوراہے پر کئی تنظیموں نے وزیراعظم نریندر مودی کا استقبال احتجاجی نعروں کے ذریعہ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جبکہ نریندر مودی جاریہ ہفتہ برطانیہ کے دورہ پر پہنچیں گے۔ کل ایک خاموش احتجاجی جلوس ہندوستانی خواتین گروپ واقع برطانیہ کے زیراہتمام نکالا جائے گا جس میں ہندوستانی برادری کی خواتین بھی سفید لباس میں ملبوس شریک ہوں گی تاکہ ہندوستان میں خواتین پر مظالم کے واقعات کے خلاف اظہاراحتجاج کیا جائے۔ 8 سالہ لڑکی کے کشمیر کے علاقہ کٹھوا میں ہولناک عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ کی بناء پر یہ خاموش احتجاجی مظاہرہ منظم کیا جارہا ہے تاکہ برسراقتدار درد ، غم اور صدمہ کا اظہار کیا جاسکے۔ خاموش احتجاجی مظاہرہ ہند مخالف احتجاج کے ساتھ ہم آہنگ ہورہا ہے جو پاکستانی نژاد لارڈ احمد نے کل پارلیمنٹ چوک لندن میں دوپہر کے وقت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ سکھ فیڈریشن یوکے و پاکستان مقبوضہ کشمیر کے حامی جنہوں نے اپنا نام ’’مودی مخالف اقلیتیں‘‘ رکھا ہے۔ بعض بسوں پر اور سڑکوں پر بینرس آویزاں کرچکی ہیں جن پر تحریر ہے ’’کشمیر کو آزاد کرو اور پنجاب میں خالصستان کیلئے استصواب عامہ کرواؤ ‘‘۔