لندن۔ 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسلم طالب علم جو شام میں اسلامی انتہا پسندوں کے ساتھ شامل ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا، کو ساڑھے تین سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ گزشتہ سال ڈسمبر میں ڈیوڈ سوان نامی طالب علم کو دہشت گرد معاملات میں دلچسپی لینے کا قصوروار قرار پایا گیا تھا اور آج اسے سزا سنائی گئی۔ دوسری طرف برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ شام میں انتہا پسندوں کے ساتھ شامل ہونے والوں میں سینکڑوں برطانوی شامل ہیں۔ جبکہ سکیورٹی عہدیداروں نے انتباہ دیا ہے کہ شام سے واپس آنے کے بعد یہی لوگ برطانیہ میں دہشت گرد کارروائیاں انجام دے سکتے ہیں۔