برطانیہ میں مسلمانوں کو روزگار کی فراہمی میں امتیازی سلوک

لندن۔30نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں رہنے والے مسلمانوں کو ان دنوں روزگار کی فراہمی میں بدترین امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ نئے ریسرچ کے مطابق یہ پتہ چلا ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازبرتا جارہا ہے ۔ برطانوی مرداور خواتین کے مقابل مسلمانوں کو 76فیصد روزگار فراہم نہیں کیا جارہا ہے ‘ جب کہ مسلمانوں میں بھی اتنی ہی قابلیت اور اتنی ہی عمر کے بیروزگار نوجوان پائے جاتے ہیں ۔ برطانیہ کے 14نسلی مذہبی گروپوں میں مسلمان سب سے زیادہ امتیازی سلوک کا سامنا کررہے ہیں ۔ تحقیق کاروںڈاکٹر نبیل خطیب اور پروفیسر ران جانسٹن نے پتہ چلایا کہ لیبر فورس سروے کے مطابق زائد از 20ملین عوام کو ان کے رنگ و نسل کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا ہے ۔ برسٹال یونیورسٹی کے ڈاکٹر نبیل خطیب نے کہا کہ برطانیہ میں مسلمانوں کیلئے نازک صورتحال ہے۔