برطانیہ میں مزید چار لڑکیوں کو شام جانے سے روک دیا گیا

داعش میں حصہ لینے کا جذبہ ، اسکول سے فرار ہونے کی کوشش
لندن ۔ 28مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں پانچ نوجوان لڑکیوں کے منجملہ چار لڑکیوں کو شام کا سفر کرنے سے روک دیا گیا۔ یہ لڑکیاں دولت اسلامیہ ( داعش ) کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا جذبہ رکھتی تھیں۔ ان لڑکیوں نے اسکول سے فرار ہوکر شام جانے کی تیاری کی تھی ۔ گزشتہ ہفتہ ہائیکورٹ جج انتھونی ہیڈن نے پانچ نوجوان لڑکیوں کے بیرون سفر پر پابندی عائد کردی تھی ان کے تعلق سے تشویش تھی کہ وہ دولت اسلامیہ کی لڑائی میں حصہ لینے کیلئے شام راونہ ہوگئی ۔ تمام 7 نوجوان لڑکیاں ٹاور ہمیلٹس میں بیتھول گرین اکیڈیمی میں زیرتعلیم تھیں۔ یہ چار لڑکیاں ، مل کر پانچویں لڑکی کے ساتھ داعش میں شامل ہونے کا منصوبہ رکھتی تھیںجن کے پاسپورٹس ضبط کرلئے گئے اور انھیں عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ان کے اسکول کے نام کو اس وقت ظاہر کیا گیا جب برطانیہ نے اس کو مفاد عامہ کیلئے مناسب سمجھا تھا۔