برطانیہ میں مخالف مسلم حملوں میں اضافہ

لندن ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس فورسیس کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار سے برطانیہ میں رواں سال مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے نفرت پر مبنی جرائم میں اضافے کا اشارہ ملتا ہے، بالخصوص لندن کی سڑکوں پر دو اسلامی انتہا پسندوں کے ہاتھوں ایک سپاہی کے بہیمانہ قتل کے بعد یہ رجحان چل پڑا ہے۔ برطانیہ کی سب سے بڑی لا انفورسمنٹ فورس ’دی میٹرو پولیٹن پولیس‘ نے اس سال 500 مخالف مسلم کرائم کیسیس درج کئے ہیں۔ ’ٹیل ماما‘ (مخالف مسلم حملوں کا تخمینہ) پراجکٹ نے اپریل سے نفرت پر مبنی 840 جرائم کی اطلاع دی اور یہ بتایا جاتا ہے کہ یہ تعداد مارچ 2014ء کے ختم تک 1,000 ہوجانے کا اندیشہ ہے۔ اس تعداد کا تقابل 582 مخالف مسلم کیسیس سے کیا جارہا ہے جن سے مارچ 2012ء تا مارچ 2013ء نمٹا گیا ۔ کئی پولیس فورسیس نے سپاہی لی رگبی کے مئی میں جنوب مشرقی لندن کی سڑکوں پر مسلم انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل کے بعد مخالف مسلم نفرت پر مبنی جرائم میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز میں اسکاٹ لینڈ ان 43 فورسیس میں سے ہے جن سے برطانیہ کی پریس اسوسی ایشن کی جانب سے اس طرح کے جرائم کے بارے میں حق معلومات کی درخواست کے ساتھ رجوع کیا گیا ہے۔