لندن۔31جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت اسلامیہ نے آج انتباہ دیا کہ برطانیہ میں پیرس کے حملہ سے زیادہ شدت کا حملہ کیا جائے گا ۔ کیونکہ مسلمانوں کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے برطانیہ بھی ایسے حملے کا مساوی طور پر مستحق ہوگیاہے ۔ عربی روزنامہ ’’النبا‘‘ میں دولت اسلامیہ نے انتباہ دیا کہ برطانیہ کو دہشت گرد حملہ کا جو گذشتہ نومبر کے پیرس حملہ سے زیادہ شدت کا ہوگا سامنا کرنے کی تیاری کرلینا چاہیئے ۔ روزنامہ ’سنڈے ٹائمز‘ کے بموجب اس مضمون میں محمد امازی نے کہاکہ برطانیہ کے قاتل جنہیں جہادی جان کہا جاتا ہے امریکی ڈرون حملوں میںہلاک ہوگئے تھے ۔ دولت اسلامیہ کے بموجب ان کے الفاظ آج بھی زندہ ہیں ۔