برطانیہ میں غیرمسلمہ قاضیوں پر جرمانہ کیلئے قانون

لندن۔3جون ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی حکومت کی جانب سے شادی قانون میں ترمیم پر کام کیا جارہا ہے تاکہ غیر رجسٹرڈ نکاح تقریبات کو جرم قرار دیا جاسکے، مقامی حکومت اور کمیونٹیز ڈپیارٹمنٹ کی جانب سے مسودے کو قانون سازی کے لیے بھیجنے سے قبل عوامی رائے جاننے کے لیے گرین پیپر شائع کیا گیا تھا، جس پر مشاورت کی مدت بھی 5 جون کو ختم ہونے والی ہے ،گرین پیپر کے مطابق امام اس بات کو یقینی نہیں بناتا کہ جوڑے نے پہلے یا اسی دن قانونی طور پر اپنی شادی کا اندراج کیا ہے تو اسے جرمانہ ہو سکتا ہے ۔