برطانیہ میں سالانہ لاکھوں ملازمین کی رخصت "چوری” کر لی جاتی ہے

لندن ۔28 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) کیا آپ بھی اُن 20 لاکھ کے قریب لوگوں میں سے ایک ہیں جن کو برطانیہ میں اُن کی سالانہ چُُھٹیوں اور تعطیلات کے دنوں کے حوالے سے دھوکا دیا گیا؟برطانیہ میں ٹریڈز یونین کانگریس (TUC) کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کی ایک بڑی تعداد درحقیقت کام سے رخصت حاصل نہیں کر پاتی ہے۔اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ برطانیہ میں تقریبا 12 لاکھ افراد کسی قسم کی سالانہ رخصت حاصل نہیں کرسکے جب کہ 10 لاکھ افراد ایسے تھے جن کو کم سے کم مقررہ سالانہ 5.5 ہفتوں سے بھی کم کی رخصت ملی۔ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ رخصت کی مد میں سالانہ 3 ارب پاؤنڈ کا نقصان ہو رہا ہے۔رہائش، خوراک، زراعت اور کان کنی کے شعبوں میں کام کرنے والے، رخصت سے سب سے زیادہ محروم رہے۔