لندن ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں دہشت گرد حملہ آنے والے مہینوں میں ’’لگ بھگ یقینی‘‘ ہے کیونکہ دہشت گردانہ سرگرمی میں کافی شدت پیدا ہوگئی ہے، سیکوریٹی حکام نے یہ انتباہ دیا ہے۔ دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وزراء کو سیکوریٹی کے تعلق سے روزانہ واقف کرایا جارہا ہے اور عہدیداروں نے انہیں اسلامک اسٹیٹ کے بڑھتے قدم اور شام میں فضائی حملوں کے بعد مغرب میں حملوں کیلئے اس کی اپیل کے بعد سے دہشت گردی کے خطرہ میں ’’نمایاں تبدیلی‘‘ کی بابت بریفنگ دی ہے۔ سیکوریٹی سربراہوں نے سینئر وزراء کو بتایا کہ دہشت گردانہ سرگرمی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ آنے والے دنوں میں کوئی حملہ لگ بھگ یقینی معلوم ہوتا ہے۔ MI5 اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کا ماننا ہیکہ انہوں نے گذشتہ 4 ماہ میں لندن میں 3 سازشوں کو ناکام بنایا ، جن میں سے دو ایسے وقت ناکام ہوگئے کہ مشتبہ افراد حملہ کرنے ہی والے تھے۔