لندن۔14ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے اپنے سپاہیوں کی جانب سے دہشت گردوں سے پوچھ گچھ کے ضمن میں انتہائی سخت جدید قوانین نافذ کئے ہیں ۔ ان سخت ترین قوانین کے تحت زیرتفتیش مشتبہ دہشت گرد قیدیوں کے کان میں زور سے چیخنے پر بھی پابندی عائد ہوگئی ہے ۔ ان پابندیوں سے فوجی سربراہان میں ناراضگی و بے اطمینانی پیدا ہوگئی ہے جو یہ محسوس کررہے ہیں کہ حکمت عملی کے مطابق پوچھ گچھ بے معنیٰ ہوجائے گی۔ یہ قواعد عدالت میں پیش کیا گیا ہے ۔ جن کی نقول سنڈے ٹیلی گراف کو حاصل ہوگئی ہیں ۔ اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مشتبہ دہشت گردوں سے پوچھ گچھ کے دوران فوجی انٹیلجنس افسران کی جانب سے دیوار یا میز پر گھونسہ مارنے اور اہانت آمیز الفاظ استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد رہے گی ۔روزنامہ نے کہا ہے کہ سلسلہ وار قانونی چیلنجوں اور تبصرہ میں ایک عراقی محروس کی تحویل میںہلاکت کے بعد ماضی کی پالیسی کے بجائے نئے قواعد نافذ کئے گئے ہیں ۔