لندن ۔ 19اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت برطانیہ نے خالصستان مقامی جلوس سے دوری اختیار کرلی ہے جس کا اہتمام سکھ علحدگی پسند گروپس لندن نے کیا تھا ۔ خود ساختہ لندن اعلامیہ برائے استصواب عامہ 2020ء جلوس کا اہتمام سکھس فار جسٹس تنظیم نے جو پُرتشدد علحدگی پسندوں اور نفرت پھیلانے والوں کا ایک گروپ ہے ۔ اس جلوس کا اہتمام کیا تھا حالانکہ احتجاجی مظاہرہ کی اجازت دی گئی ہے ۔تاہم اس سے حکومت کی تائید یا مخالفت کا اظہار نہیں ہوتا ‘ ہم نے واضح کردیا ہے کہ ہندوستان وہاں کے عوام جو چاہتے ہیں وہی ہوگا ۔