یونیورسٹی آف ایسٹ لندن کی کانفرنس ، جناب محمد محمود علی اور ہائی کمشنریٹ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی کی صدارت میں ڈپٹی ہائی کمشنریٹ برطانیہ ( لندن ) اینڈ ریومائیک الیسٹر کی نگرانی میں ایک روزہ عالمی کانفرنس بہ عنوان اعلیٰ تعلیم و روزگار کے مواقع برطانیہ ( لندن ) میں دستیاب ہیں ۔ ہائی کمشنریٹ برطانیہ نے خطاب کرتے ہوئے بتلایا کہ متحدہ آندھرا پردیش میں طلباء کے لیے ویزے کی دستیابی میں جن رکاوٹوں سے دوچار ہونا پڑرہا تھا نئی ریاست میں امید کی راہ ہموار ہوگی ۔ ہندوستانی طلباء بااخلاق اور محنتی ہونے کی وجہ سے برطانیہ میں ترجیح کے حقدار ہیں ۔ اعلیٰ تعلیم کے بعد ہندوستانی طلباء کو برطانیہ میں بہتر روزگار حاصل ہونے کی کئی مثالیں موجود ہیں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے انگریزی میں مخاطب کرتے ہوئے سامعین کو نئی ریاست کے قیام کی جدوجہد اور 9 مہینوں کی کارکردگی پیش کی جو کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ دنیا میں تلنگانہ کی منفرد پہچان بن گئی ہے ۔ برطانیہ سے اپنے تعلقات تعلیمی اور دیگر میدان میں حکومت تلنگانہ سب سے آگے ہے ۔ اس موقع پر سماج سے جڑے افراد سفیر برائے امن اقوام متحدہ ایم اے نجیب و مدیر اعلیٰ روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں کو ان کی خدمات پر ایوارڈس دئیے گئے ۔۔