لندن ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے ایک گرلز اسکول میں انتظامیہ نے سینئر طالبات کے شارٹ اسکرٹ پہننے پر امتناع عائد کردیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہیکہ وہ اسکول آتے وقت ’’شریفانہ‘‘ کپڑے زیب تن کریں اور ساتھ ہی ساتھ میک اپ بھی بہت ہلکا ہونا چاہئے تاکہ وہ صرف پڑھائی پر اپنی توجہ مرکوز کرسکیں۔ بشے میں واقع سینٹ مارگریٹس اسکول جو ایک بورڈنگ اسکول ہے اور جس کی سالانہ فیس 28,500 پاونڈس ہے، نے اپنے اے ۔ لیول طالبات کے شارٹ اسکرٹس پہننے پر امتناع عائد کردیا ہے۔