برطانیہ فوری علیحدہ ہوجائے یوروپی یونین کا انتباہ

برلن۔25 جون (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین قائدین نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری یونین سے علیحدگی اختیار کرے۔ انہوںنے خبردار کیا کہ مزید تعطل یا غیر یقینی کیفیت اب برداشت نہیں کی جائے گی اور باہمی رضامندی سے علیحدگی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ یوروپی یونین کے بانی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے آج برلن میں جاری بحران پر غور و خوض کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو جلد از جلد علحدگی کا عمل شروع کرنا چاہئے۔ جرمنی نے بریکسٹ کے نتیجہ کی مذمت کی ہے۔