برطانیہ : طیارے میں بم کی افواہ ،دو مسافر گرفتار

لندن۔ 21 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں طیارے میں بم کی افواہ پھیلانے کے الزام میں دو مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ مانچسٹر پولیس کے مطابق مراکش جانے والے برطانوی فضائی کمپنی کی طیارے میں ایک مسافر نے دھمکی دی تھی کہ اس کے بیگ میں بم ہے۔ اس پر پائلٹ نے طیارہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں کی بھاری ٹیم ایئرپورٹ پر پہنچ گئی، اور 45 و 46 سال کی عمر کے 2 افراد کو طیارے سے باہر لائے اور ان کے سامان کی تلاشی لی، تاہم بم برآمد نہیں ہوا۔