برطانیہ سے دو ہندوستانیوں کی تحویل کی درخواست

لندن ۔ 5 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک برطانوی عدالت نے جو فی الحال حوالگی درخواستوں کی سماعت کررہی ہے دو ہندوستانیوں کو ہندوستانی عہدیداروں کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ۔ ججس ویسٹ منسٹرمجسٹریٹ کورٹ کے ججس نے برطانیہ میں مقیم بکی سنجیو کمار چاؤلہ اور دھوکہ دہی کے مقدمہ میں بری قرار دیئے ہوئے ہندوستانی نژاد برطانوی جوڑے جتیندر اور آشا رانی انگورالا کو ہندوستان کی تحویل میں دینے سے انکارکردیا ۔یہ فیصلہ وجئے مالیا کی ہندوستان کی تحویل میں دینے کی درخواست مسترد کرنے کے چند ہفتہ بعد منظر عام پر آیا ۔ وجئے مالیا قرض ادا کرنے میں کوتاہی کے مجرم ہے ۔ انہوں نے ہندوستانی بینکوں سے تقریباً 9ہزار کروڑ روپئے کا قرض لیا تھا اور بروقت ادائیگی سے قاصر رہے تھے ۔ان کے مقدمہ کی آئندہ سماعت 20نومبر کومقرر ہے اور ہندوستان کی تحویل میں دینے کی درخواست کی سماعت 4ڈسمبر کو ہوگی ۔