برطانیہ سے جاری فہرست میں داؤد ابراہیم کے چار پاکستانی پتے

لندن ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم وہ والد ہندوستانی شہری ہے جو برطانیہ کی جانب سے مالیاتی تحدیدات کے حامل افراد کی فہرست میں شامل ہیں جس میں کچھ سکھ دہشت گرد گروپس بھی شامل ہیں۔ داؤد ابراہیم ہندوستان کو سب سے زیادہ مطلوب دہشت گرد ہے جس کی گرفتاری کیلئے بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ اس فہرست کو برطانیہ کی فینانشیل سینکشنس ٹارگیٹس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو 27 جنوری کو تیار کیا گیا ہے۔ فہرست میں داؤد ابراہیم کے چار پتے درج ہیں اور تمام پتے کراچی (پاکستان) میں واقع ہیں۔ داؤد ابراہیم کا سکر کا پہلا پتہ : مکان نمبر 37 ، 30 ویں اسٹریٹ ، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھاریٹی، کراچی، پاکستان۔ دوسرا پتہ : مکان نمبر 29، مرگلاروڈ ، F6/2 اسٹریٹ نمبر 22 ، کراچی، پاکستان۔ تیسرا پتہ : نورآباد، کراچی پاکستان (جو ایک پہاڑی علاقہ میں ایک وسیع و عریض بنگلہ ہے) چوتھا پتہ : وائیٹ ہاؤس، نزد سعودی مسجد، کلفٹن، کراچی، پاکستان۔ ممبئی میں پیدا ہوئے گینگسٹر کی قومیت ہندوستانی بتائی گئی ہے اور اسے ہندوستانی پاسپورٹ بردار بتایا گیا ہے جسے حکومت ہند نے بعدازاں منسوخ کردیا تھا۔ تاہم فہرست میں داؤد ابراہیم کے ذریعہ متعدد ہندوستانی و پاکستانی پاسپورٹس حاصل کرنے کا تذکرہ بھی موجود ہے جن کا داؤد نے غیرقانونی استعمال کیا۔