برطانیہ بھی داعش کے خلاف فضائی حملوں میں شامل ہوگا

لندن 26 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم برطانیہ ڈیڈ کیمرون نے آج اعلان کیا کہ داعش کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت فضِائی حملوں میں ان کا ملک بھی شامل ہوگا ۔ برطانیہ کی پارلیمنٹ نے داعش کے خلاف لڑائی میں حصہ لینے کی تجویز کو منظوری دیدی ہے ۔ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے داعش کے خلاف فضائی حملوں میں شامل ہونے کی اجازت طلب کرنے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا تھا ۔ تقریبا 524 ارکان پارلیمنٹ نے اس لڑائی میں برطانیہ کی شمولیت کے حق میں ووٹ دیا ۔ صرف 43 ارکان پارلیمنٹ نے اس تجویز کے خلاف ووٹ دیا ۔ تاہم کئی ارکان اجلاس سے غیر حاضر بھی رہے ۔ اس فیصلے کے بعد چند گھنٹوں کے اندر ہی برطانیہ بھی داعش کے خلاف فضائی حملوں میں شامل ہوسکتا ہے ۔ کیمرون نے کہا کہ برطانیہ کو اس میں شامل ہونے کی شدید ضرورت ہے ۔