برطانیہ اسلامی شدت پسندوں کی افزائش کا مقام، لیکن کیوں؟

لندن ۔23 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت اسلامیہ کی جانب سے امریکی صحافی جیمز فولی کے قتل کی فوٹیج میں برطانوی لب و لہجے کے شدت پسند کے منظر عام پرآنے کے بعد یہ سوال ابھر کر سامنے آرہا ہے کہ برطانیہ اسلامی شدت پسندوں کے افزائش کا مقام کیوں بنا ہوا ہے؟ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون خود اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ دولت اسلامیہ (داعش) میں شامل 2000 یورپی باشندوں میں سے تقریباً 400 کا تعلق برطانیہ سے ہے۔