لندن ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) لندن کے علاقے ولزڈن میں تین خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے جن کا تعلق گذشتہ ہفتے پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے اس آپریشن سے جوڑا جا رہا ہے جس میں ایک خاتون کو مکان پر چھاپہ مارنے کے بعد گولی مار کر زخمی کیا گیا تھا۔پیر کو کی جانے والی تازہ کارروائی میں پولیس نے دو اٹھارہ سالہ اور ایک 19 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں یہ شبہ ہے کہ وہ دہشت گردی کی کارروائی کرنے کی ہدایات دینے اور تیاری کرنے میں ملوث ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تین گرفتار خواتین لندن سے باہر پولیس کی حراست میں ہیں۔