برطانوی یرغمال کی نئی ویڈیو جاری

لندن ، 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) عسکری گروپ نے ایک نیا ویڈیو جاری کرتے ہوئے ایک اور برطانوی جرنلسٹ کو دکھایا جو کہتا ہے کہ اسے انتہاء پسندوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ اس ویڈیو میں یرغمال جو خود کو جان کینٹلی بتا رہا ہے، کیمرہ کے سامنے بات کرتے ہوئے ایک ڈیسک کے عقب میں بیٹھا ہے۔ زرد رنگ کے لباس میں یہ یرغمال کہتا ہیکہ وہ بعض حقائق پیش کرنا چاہتا ہے۔ کینٹلی جو 2012ء میں شام میں اغوا کی کوشش سے بچ نکلا تھا ، وہ سوال کرتا ہے کہ اسے اور دیگر یرغمالیوں کو امریکی اور برطانوی حکومتوں نے کیوں فراموش کردیا ہے۔ اس ویڈیو میں کوئی آئی ایس عسکریت پسند دکھایا نہیں گیا۔