برطانوی یرغمال ایلن ہیننگ داعش کا اگلا نشانہ

لندن۔ /14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے عہدیداروں نے داعش کے زیرقبضہ ایک اور برطانوی یرغمال کے نام کا انکشاف کیا ہے ۔ داعش نے ڈیویڈ ہینس کا سرقلم کرتے ہوئے جو ویڈیو جاری کیا اس میں ایک اور برطانوی یرغمال ایلن ہیننگ کی جھلک دکھائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگلا نشانہ وہ ہوگا ۔ برطانیہ کے عہدیداروں اور ہیننگ کے ارکان خاندان نے ابتداء میں میڈیا سے خواہش کی تھی کہ ہیننگ کا نام اور اس کی شناخت ظاہر نہ کریں لیکن دوپہر میں یہ درخواست واپس لے لی گئی ۔ ارکان خاندان نے یرغمال ہیننگ کی تصویر بھی جاری کی ہے۔