نئی دہلی5اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی ہائی کمیشن نے تعزیرات ہند کی دفعہ 377 کو جرم کے دائرے سے باہر نکالنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا کل شام یہاں بااہتمام خیرمقدم کیا۔منسٹر قونصلر (سیاسی و اخباری امور) کیرین ڈریک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ دفعہ 377 کو جرم کے دائرے کو باہر نکالنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ اس فیصلے سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ کون کس سے پیار کرتاہے , یہ چیز یہ طے نہیں کرے گی کہ معاشرہ اس کے ساتھ کس طرح پیش آئے۔انہوں نے کہا کہ” میں اس بات سے بے حد خوش ہوں کہ مجھے ایک متاثر کن گروپ کے ساتھ اس تاریخی لمحے کا جشن منانے کا موقع ملا”۔تقریب میں100 سے زیادہ لیسبئن ، گے ، ذو جنسی رجحان رکھنے والے ا ور ایل جی بی ٹی کمیونٹی کے علاوہ انسانی حقوق کے کارکنان وکلاء موجود تھے جنہوں نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اسے بنیادی حقوق کی بازیابی کی لڑائی میں کامیابی قراردیا۔