برطانوی ڈرون حملے میں اسلامک اسٹیٹ کے 18 جہادی ہلاک

لندن ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے پہلی مرتبہ عراق میں آئی ایس کے جہادیوں کو نشانہ بنانے کیلئے ڈرون حملہ کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ یہ حملہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں بیجی شہر میں اسلامک اسٹیٹ کے جنگجْوؤں پر کیا گیا اور اِس حملے میں کم از کم 18 دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ برطانوی وزارت دفاع کے بیان میں بتایا گیا کہ عراق میں برطانوی ڈرون طیارے حملوں کے علاوہ جاسوسی اور نگرانی کا عمل بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔