لندن ۔ 6 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی پارلیمنٹ کے سامنے سے ایک شخص اسلامک اسٹیٹ کا پرچم لئے ہوئے گذر گیا اور اُس کے کندھے پر کمسن لڑکی بھی پرچم کے ساتھ موجود تھی ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اس شخص کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر مختلف گوشوں سے تنقیدوں کے بعد بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہے ۔ اس شخص کو تصویر میں پارلیمنٹ کے ایوانوں کے روبرو اسکاؤٹس گروپ کے سامنے سے گذرتے ہوئے دکھایا گیا ۔ اُس کی پیٹھ پر آئی ایس آئی ایس کا پرچم تھا۔ کندھوں پر وہ ایک چھوٹی لڑکی کو بٹھائے ہوئے تھا جو چھوٹے سائز کا پرچم لہرا رہی تھی ۔ پولیس کو اس شخص کی عدم گرفتاری کی بناء تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا اورعوام نے پولیس کی بے حسی پر شدید تنقید کی ۔