لندن،2نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے وزیر دفاع مائیکل فیلن نے اپنے طرز عمل کو عہدہ کے مطابق نہ ہونے کی بات قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم تھریسامے کو کل اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔مسز مئے کے دفتر سے جاری مسٹر فیلن کے خط میں تسلیم کیا گیا ہیکہ انکا طرز عمل عہدہ کیلئے ضروری اعلی معیار سے نیچے گر گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حال میں ارکان پارلیمان کے بارے میں کئی الزام سامنے آئے ہیں جن میں سے کچھ میرے طرز عمل کے بارے میں بھی شامل ہیں۔ ان میں سے کئی غلط ہیں، لیکن میں تسلیم کرتا ہوں کہ پہلے میں اعلی معیار سے نیچے گر چکا ہوں جسے ہم مسلح افواج کیلئے لازمی قرار دیتے ہیں جسکی نمائندگی کرنے کا مجھے اعزاز حاصل ہے ۔
اظہرمسعود کو عالمی دہشت گرد قرار نہ
دینے چین کا موقف برقرار
بیجنگ ۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج ایک بار پھر اپنے اسی موقف کو دہرایا ہیکہ ہندوستان کی جانب سے اقوام متحدہ کو یہ باورکرواتے ہوئے کہ جیش محمد سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی کوششوں کو ہلاک کرنے کی ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔ چین نے کہا کہ اس موضوع پر ملک میں کوئی رائے شماری نہیں ہوئی ہے۔