برطانوی نائب وزیراعظم کا دورۂ ہند مودی، جیٹلی سے ملاقات کا پروگرام

لندن ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی نائب وزیراعظم نِک کلیگ طئے شدہ پروگرام کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرفینانس و دفاع ارون جیٹلی کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جب وہ دوشنبہ سے پہلی بار ہندوستان کے 5 روزہ دورہ پر ہوں گے۔ 3 شہروں کا یہ دورہ دہلی میں شروع ہورہا ہے جہاں کلیگ ہندوستانی سپاہیوں کی یاد میں انڈیا گیٹ پر گلہائے عقیدت بھی پیش کریں گے، پھر منگل کو ممبئی جائیں گے اور چہارشنبہ کو بنگلور میں اپنے دورہ ہند کا اختتام کریں گے۔ برطانیہ کے مخلوط میں شامل پارٹی لبرل ڈیموکریٹس کے لیڈر کلیگ 50 رکنی تجارتی وفد کی قیادت کررہے ہیں جو 3 کلیدی شعبوں تعلیم، غذا اور ریٹیل اور دفاع و ایرواسپیس میں سرمایہ کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کریں گے۔