لندن ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں اصل اپوزیشن لیبر پارٹی کے لیڈر جریمی کاربین پر اپنی تنظیمی صفوں میں یہودیوں کے خلاف نسلی تعصب کے الزامات سے نمٹنے کے انداز و طریقہ کار کو موردالزام ٹھہراتے ہوئے آج اس کے 9 ویں رکن مقننہ نے پارٹی کو چھوڑ دیا۔ اہیان آسٹن کے استعفیٰ کے بعد کاربین پر پہلے ہی 8 کے استعفے سے پیدا شدہ دباؤ میں مزید شدت پیدا ہوگئی ہے۔