برطانوی سامراج نے مجاہدین آزادی کی قید کا حوالہ،وزیرخارجہ ہند سشماسوراج کا دورہ لندن
لندن ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی نے وزیراعظم برطانیہ تھریسامے کو واضح طور پر کہا تھا کہ برطانوی عدالتوں کو ہندوستانی جیلوں کی حالت کے بارے میں سوال پوچھنے کا کوئی حق نہیں ہے اور وہ بھی ایک ایسے وقت جب ’’بھگوڑے مجرمین کو ہندوستان کو حوالگی کرنے کے معاملہ میں یہ سوال کیا گیا ہو۔ یاد رہیکہ یہ وہی ہندوستانی جیلیں ہیں جہاں ماقبل آزادی برطانوی سامراج نے آزادی کی تحریک میں حصہ لینے والے ہندوستانی قائدین کو قید کیا تھا۔ دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کے وقت نریندر مودی کی ملاقات جب تھریسامے سے ہوئی تو انہوںنے تھریسامے کو یہ زمینی سچائی بتائی تھی۔ پیر کے روز وزیرخارجہ ہند سشماسوراج نے بھی یہی بات کہی اور اس سلسلہ میں نریندر مودی کے بیان کا حوالہ دیا کہ جن جیلوں میں برطانوی سامراج نے مہاتما گاندھی اور جواہر لعل نہرو جیسے قائدین کو قید رکھا ان ہی جیلوں کے بارے میں آج برطانوی عدالتوں کو سوال پوچھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ مفرور اور روپوش مجرمین کی حوالگی کے بعد انہیں کون سی جیل میں رکھا جانا چاہئے اس کا فیصلہ حکومت ہند کرے گی۔ سشماسوراج نے ان سوالات پر اپنا ردعمل ظاہر کیا جہاں پوچھا گیا تھا کہ وجے مالیا جیسے مفرور لوگوں کو کیسی جیل میں رکھنا چاہئے اس کا فیصلہ ہندوستان کرے گا۔ حوالگی مجرم معاملہ کو چیلنج کرتے ہوئے مفرور اور روپوش مجرمین نے ایک عرضداشت داخل کی ہے۔