برطانوی شہزادے کا کرائسٹ چرچ میں مساجد کا دورہ

کرائسٹ چرچ ۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی شہزادے ولیم نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہمراہ کرائسٹ چرچ کی مساجد کا دورہ کیا جہاں 15 مارچ کو سفیدفام دہشت گردنے فائرنگ کرکے 50 افراد کو قتل کیا تھا۔شہزادہ ولیم نے زخمیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ نیوزی لینڈنے دنیا کو راہ دکھائی ہے کہ کس طرح نفرت کامقابلہ محبت سے کیا جانا چاہیے۔ وہ دعاگوہیں کہ دنیامیں محبتوں کی طاقت نفرتوں پر ہمیشہ غالب رہیں۔ برطانوی شہزادی نیال نورمسجد میں خطا ب بھی کیا اور کہا کہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ شہزادے نے کہا کہ نیوزی لینڈنے دنیا کو سبق سکھایا ہے کہ صورتحال سے کیسے نمٹنا چاہیے۔ شہزادہ ولیم نے دہشت گرد حملے کے زخمیوں کو فوری امداد دینے والوں سے بھی ملاقات کی۔ النور مسجد پر حملے میں محفوظ رہنے والے فرید احمد نے بھی اس موقع پرخطاب کیا۔ ان کی اہلیہ حسنہ بیگم دہشت گردی کاشکارہوئی تھیں۔