احمد آباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سپریم کورٹ کی نامزدگی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے وکیل نے آج سال 2002 مابعد گودھرا فسادات کیس سے متعلق ضلع سبرکانتھا کے پرنتی ٹاون میں پیش آئے ایک واقعہ پر اپنی بحث مکمل کرلی ہے جب کہ اس واقعہ میں 4 افراد بشمول 3 برطانوی شہری ہلاک ہوگئے تھے ۔ اہم گواہوں اور مدعی عمران داؤد پر جرح کرنے میں استغاثہ سے سست روی کا مظاہرہ کیا ہے۔
گلبرگ مقدمہ، 4 آئی پی ایس عہدیداروں کے دستاویزات طلب
احمدآباد ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گلبرگ سوسائٹی فسادات مقدمہ کی سماعت کرنے والی ایک عدالت نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی کو ہدایت دی ہیکہ 4 وظیفہ یاب آئی پی ایس عہدیداروں کی رپورٹ سے ان عہدیداروں کے کردار کے بارے میں دستاویزات پیش کی جائیں۔ یہ رپورٹ سپریم کورٹ کی مقررہ ایس آئی ٹی نے ذکیہ جعفری کی شکایت کی تحقیقات کرنے کے بعد ایک اور عدالت نے پیش کی تھی۔ جج پی بی دیسائی نے آج ایس آئی ٹی کو اس کا حکم دیا۔