برطانوی شہریوں کو ایران اور پاکستان سے زیادہ اسرائیل سے نفرت

لندن ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) غیر یوروپی ممالک خاص طو رپر برطانیہ میں اسرائیل دوسرا سب سے زیادہ نفرت انگیز ملک ہے۔ یہ ایران اور پاکستان کے سے بھی اس فہرست میں آگے ہے لیکن شمالی کوریا سے پیچھے ہے۔ ایک نئی تحقیق کے بموجب ہندوستان انتہائی پسندیدہ ممالک کی فہرست میں پانچویں مقام پر ہے۔ ’’بین الاقوامیت یا تنہائی ‘‘ کے زیرعنوان تحقیق برطانیہ کی بین الاقوامی ترجیحات کے بارے میں منعقد کی گئی ہے۔