لندن۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی خاتون وزیر داخلہ ٹیریسا مے نے 1980ء کی دہائی میں ملک کے سرکردہ سیاستدانوں کی طرف سے بچوں سے مبینہ جنسی زیادتیوں اور بعد ازاں ان پر پردہ ڈالے جانے کے واقعات کی ’تاریخی انکوائری‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ لندن سے آمدہ رپورٹوں کے مطابق وزیر داخلہ مے نے پیر کی شام یہ اعلان بھی کیا کہ اس بارے میں بھی جامع چھان بین کرائی جائے گی کہ 80 کے عشرے میں بچوں سے جنسی زیادتیوں کے الزامات اور ان کی تفتیش کے حوالے سے بی بی سی اور نیشنل ہیلتھ سروس جیسے عوامی اداروں اور ان کے اعلیٰ اہلکاروں نے کس طرح کا رویہ اپنائے رکھا۔