ناگپور ۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کیرن ڈریک وزیر مشاورت برطانوی ہائی کمیشن برائے ہندوستان نے آج آر ایس ایس کے سرسنچالک موہن بھاگوت سے آج آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر واقع ناگپور پر ملاقات کی۔ یہ ایک خیرسگالی ملاقات تھی۔ ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر برائے ممبئی ڈریک نے بھاگوت سے ملاقات کی۔ ڈریک ایک پروگرام میں جس کا اہتمام تجارتی تنظیم ودربھا انڈسٹریز اسوسی ایشن نے کیا تھا، شرکت کیلئے ناگپور کے دورہ پر آئے ہوئے تھے۔