برطانوی خواتین کی دولت اسلامیہ کیلئے بھرتیاں

لندن ۔ 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تین خواتین جو سمجھا جاتا ہیکہ برطانوی ہے، سماجی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ مغربی ممالک کے مسلمانوں کو ترغیب دے رہے ہیں کہ خوفناک عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ لیبیا میں شامل ہوجائیں۔ برطانیہ کے دانشوروں کی ایک تنظیم نے کہا کہ یہ خواتین کئی مہینوں سے دانشوروں کی برطانوی تنظیم کے زیرنگرانی ہیں اور جنگ زدہ ملک لیبیا میں جاریہ سال مئی سے مقیم ہیں۔ وہ مختلف قسم کے سوشل میڈیا مغربی ممالک کے مسلمانوں کو ترغیب دینے استعمال کررہی ہیں۔